ایران کی معاشی تنہائی کیلئے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، سکاٹ بیسنٹ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا رواں ہفتے ایران کے ایک اور بینک پر پابندیاں عائد کر سکتا ہے، ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف امریکی مالیاتی طاقت استعمال کریں گے۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گروپ 20 کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں چینی حکام سے ایران کے ساتھ تجارت پر بات ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ چین کے خلاف پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور ایرانی تیل کا اہم خریدار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments