آئس لینڈ کی عوام نے یورپی یونین سے دوبارہ مذاکرات کی حکومتی تجویز مسترد کردی

آئس لینڈ: (دنیا نیوز) ٹرمپ کی طرف سے الحاق یا قبضے کے خدشے کے باوجود آئس لینڈ کے عوام نے ریفرنڈم میں یورپی یونین کے ساتھ دوبارہ رکنیت کیلئے مذاکرات شروع کرنے کی حکومتی تجویز مسترد کردی۔

نتائج کے مطابق 52.8 فیصد ووٹرز نے مذاکرات کے خلاف جبکہ 47.2 فیصد نے حق میں ووٹ دیا جبکہ ٹرن آؤٹ 82.5 فیصد رہا۔

وزیراعظم کرسٹرون فروستادوتیر نے کہا حکومت اب یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو یورپی اکنامک ایریا کے ذریعے مضبوط کرے گی، ریفرنڈم کا بڑا سبق یہ ہے کہ عوام موجودہ معاشی معاہدے سے مطمئن ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے یورپی یونین کی رکنیت کو تجارتی جنگوں اور آرکٹک خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے مقابلے میں محفوظ قرار دیا تھا لیکن مخالفین نے ماہی گیری کے حقوق اور قومی خودمختاری کو زیادہ اہم قرار دیا۔

آئس لینڈ کی معیشت میں ماہی گیری کا اہم کردار ہے اور یہ براہ راست و بالواسطہ طور پر ملک کی تقریباً 15 فیصد جی ڈی پی اور تقریباً 40 فیصد برآمدی آمدنی سے منسلک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...