نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 788 ہوگئی، 7 لاشیں بھارت پہنچ گئیں

کٹھمنڈو: (دنیا نیوز) نیپال کے سرحدی علاقے میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 788 تک پہنچ گئی۔

نیپالی حکام کے مطابق تین ہزار کے قریب افرادلاپتہ ہیں، دوسری طرف تبت میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی، 550 افراد لاپتہ ہیں، نیپال سانحہ کی سات لاشیں پانی کے ساتھ بہتی ہوئیں بھارتی ریاست اتر پردیش تک جا پہنچیں، 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری رہیں، سیلاب سے پہلے اور بعد کے سیٹلائٹ مناظر سے واضح ہے کہ سیلاب نے دریا کنارے بستیوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔

سیلابی ریلے سے معجزانہ طور پر بچنے والے مکان کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...