لانگ مارچ سے پہلے معاملہ حل ہوجائے گا:نجم سیٹھی

لانگ مارچ سے پہلے معاملہ حل ہوجائے گا:نجم سیٹھی

ممکن ہے عمران ہفتہ یا دس دن ہسپتال میں قیام کر لیں ،وکلا بھی مل لینگے اسٹیبلشمنٹ ڈیل کے لئے تیار نہیں ، آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں تجزیہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ27ستمبر سے پہلے 25یا26ستمبر کے درمیان کچھ عدالتوں کے کیسز ہیں،درمیان میں کوئی نہ کوئی معاملہ حل ہوجائے گا،کسی قسم کا لانگ مارچ نہیں ہو گا، کسی قسم کی افراتفری نہیں ہو گی ۔ دنیا نیوز کے پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاعمران خان سے ملاقاتیں ہوجائیں گی،ہسپتال منتقل ہوجائیں گے ،وکلا بھی مل لیں گے ، ممکن ہے عمران خان ہفتہ یا دس دن ہسپتال میں قیام کرلیں،عمران خان سے جو بات چیت ہوتی ہے وہ بشریٰ بی بی کے ذریعے ہورہی ہے ، وہ بات چیت جاری رہے گی،دونوں اطراف سیچوئشن کو ڈ ی فیوز کرنا چاہ رہے ہیں،مگر ایک دوسرے کو رعایت دینے کو کوئی تیار نہیں،حالانکہ پی ٹی آئی جو باہر بیٹھی ہے وہ چاہتی ہے کہ کسی طریقہ سے کمپرومائز ہوجائے ،خان صاحب کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کی کوئی ڈیل ہوجائے ،مگر اسٹیبلشمنٹ ڈیل کیلئے تیار نہیں،اس ساری صورتحال میں حکومت نے کچھ سوچا ہے کہ اپنے اوپر کسی طریقے سے پریشر کم کیا جائے ،دوسری طرف پی ٹی آئی نے سوچا ہے کہ کچھ بات مان لی جائے ،بات کو آگے بڑھا یا جائے ۔ پی ٹی آئی اپنا احتجاج کال آف کردے گی یا اگر کال آف نہیں کرے گی تو ایک محدود احتجاج کریں گے تاکہ کوئی ایشو نہ بنے ،حکومت کی طرف سے گرفتاریاں شروع ہوچکی ہیں اور مزید ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...