سہیل آفریدی کی وزارت اعلیٰ کیخلاف درخواست پر14ستمبر کو سماعت

 سہیل آفریدی کی وزارت اعلیٰ کیخلاف  درخواست پر14ستمبر کو سماعت

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہونے کے خلاف دائر درخواست 14 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔

 درخواست شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے جس میں علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے منصب پر بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست گزار شیر افضل کا مو قف ہے کہ سہیل آفریدی کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کی تھی۔ درخواست میں سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے اسے کالعدم قرار دینے اور علی امین کو بطور وزیر اعلیٰ بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...