نظام فرسودہ، مصلحت کا شکار ہوچکا، ریاض حسین پیرزادہ
ملتان ( سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ ہمیشہ نظریات کی سیاست کی ،اسی لئے کسی پارٹی کا پابند نہیں اور محسن نقوی نے نظریہ ضرورت کے تحت صوبوں کی بات بڑھائی جس کی تائید کرتا ہوں۔۔۔
لیکن اگر موجودہ صورتحال میں سیاست دان متحد نہ ہوئے تو پھر انجام پر شکوہ نہیں بنے گا تفصیل کے مطابق ملتان میں دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ نظام مصلحت کا شکار ہو کر فرسودہ ہو چکا جس کی تبدیلی کی ضرورت ہے جس کے لئے محسن نقوی نے درست باتیں کی جنہیں غلط انداز سے پیش کرنا زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبے اور سمال یونٹس کے معاملے پر تمام پارٹیوں کا موقف مختلف ہے کیونکہ تمام پارٹیاں ہی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہیں جس سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے اور ایسے میں کسی پارٹی کا پابند نہیں ہوں اسی لئے سمال یونٹس کے حق میں ہوں ۔ریاض حسین نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو صوبے بنانے میں ہرگز کوئی حرج نہیں ہے لیکن صوبے اور پارلیمانی نظام اکٹھے نہیں چل سکتے جس کے لئے پارٹیوں کو متحد ہونا پڑے گا بصورت دیگر نتائج کے ذمہ دار بھی سیاستدان ہی ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments