اساتذہ کی محنت اور قربانیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں، بلاول بھٹو

اساتذہ کی محنت اور قربانیاں پاکستان کے  روشن مستقبل کی بنیاد ہیں، بلاول بھٹو

کراچی/ اسلام آباد(اے پی پی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ اساتذہ پر ملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اتوار کومیڈیا سیل بلاول ہا ئوس سے جاری پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا  ہے کہ اساتذہ کی محنت اور قربانیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں، استاد صرف نصاب نہیں پڑھاتا بلکہ شاگردوں میں شعور، سوال کرنے کی ہمت اور ایک بہتر معاشرہ بنانے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ اساتذہ کو احترام، مناسب سہولیات، پیشہ ورانہ آزادی اور سازگار ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ، معیاری تعلیم اور اساتذہ کی فلاح و بہبود پر توجہ دراصل ملک کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...