معاشی حالات سے دلبرداشتہ رکشہ ڈرائیور کی خود کشی
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )معاشی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر ایک اوررکشہ ڈرائیور نہر اپر چناب میں کو د گیا ،لاش کی تلاش شروع کر دی گئی ۔
سمبڑیال سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر واقع نہر اپر چناب میں سیالکوٹ سے آنے والے 4بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ 35سالہ رکشہ ڈرائیور علی رضا سکنہ کریم ٹاؤن ہڑر سیالکوٹ نے رکشہ پل پر کھڑا کر کے معاشی حالات سے تنگ آکر نہر میں چھلانگ لگادی۔یادرہے کہ چند دن قبل بھی ایک رکشہ ڈرائیور نے گھریلو ناچا قی اورمعاشی حالات سے تنگ آکر نہر اپر چناب میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments