لاہور:سوشل میڈیا پر بچوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
ملزم حمیر بچوں سے نجی مواد حاصل کر کے انہیں فروخت کی دھمکیاں دیتا تھا 25 سالہ ملزم حمیر ولایت کے قبضہ سے آئی فون 12 ، آئی فون 13 پرو برآمد برطانوی لڑکی کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنیوالا ملزم وقار سندھ سے زیر حراست
لاہور، کراچی(اپنے کامرس رپورٹر سے ، مانیٹرنگ ڈیسک )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )لاہور زون نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بچوں کو بلیک میل کرنے والے 25 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ این سی سی آئی اے کی ٹیم نے شالیمار ٹاؤن میں پاکستان منٹ کے قریب 25 سالہ ملزم حمیر ولایت کیخلاف کارروائی کی۔تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم کم عمر بچوں سے نجی مواد حاصل کرکے انہیں فحش ویب سائٹس پر فروخت کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا، ملزم کے ٹک ٹاک پر بلیک میلنگ اور مالی مفاد کے شواہد بھی ملے ہیں۔ملزم کے قبضے سے آئی فون 12 اور آئی فون 13 پرو برآمد ہوئے ۔واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔دوسری طرف سندھ میں این سی سی آئی اے کی ٹیم نے برطانوی لڑکی کو سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے ہراساں کرنے والے لاڑکانہ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا ،برطانیہ کی تحقیقاتی ایجنسی نیشنل کرائم ایجنسی نے ملزم کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی جس پر ملزم وقار کو قمبر شہدادکوٹ سے حراست میں لیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم وقار احمد پر برطانوی لڑکی کو سوشل میڈیا ایپس پر فحش تصاویر بھیجنے کا الزام ہے ، مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments