لاہور سے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور مبینہ طور پر اغوا
ڈرائیور نعمان لاہور سے گوجرانوالہ رائیڈ لے کرگیا،فون پہلے آن ، پھر بند مقدمہ درج ، اغوا سمیت تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری :ایس پی کینٹ
لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور سے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے سے آن لائن ٹیکسی کا ڈرائیور اغوا،26سالہ نعمان ریاض رائیڈ لے کر گزشتہ رات نکلا پھر واپس نہ آیا ۔ ورثا کا کہنا ہے کہ نعمان لاہور سے گوجرانوالہ کے رائیڈ لے کر گیا ۔ نعمان کا فون نمبر رات تک آن ،پھر بند ہو گیا ۔ پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور نعمان کے بھائی سلیمان کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ۔ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ اغوا سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔اغواء کے مقدمہ میں مطلوب شہری کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments