ملک کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا :جے یو آئی (ف)
فضل الرحمن کی اپوزیشن،حکومتی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر کورکمیٹی سے مشاورت اجلاس کے شرکاء کی موجودہ سیاسی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کرنیکی تجویز
اسلام آباد( اپنے رپورٹرسے،مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کی صدارت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے حالیہ دنوں میں اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات شرکاء کے ساتھ شیئر کیں اور ان پر مشاورت کی،اجلاس کے شرکاء نے موجودہ سیاسی صورتحال کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ ملک کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری، خواجہ خلیل احمد، محمد اسلم غوری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا صلاح الدین ایوبی اور مفتی ابرار نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments