مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات،میاں بیوی،بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق

مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات،میاں بیوی،بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق

پاکپتن میں ڈمپرکی موٹرسائیکل کو ٹکر سے محمد احمد، یاسمین اور 3سالہ بیٹا عبداللہ، ٹریکٹر ٹکرانے سے حبیب چل بسا اوکاڑہ میں شمع ٹریکٹر، ساجدہ ٹرالر کی زد میں آکر دم توڑ گئی، چیچہ وطنی میں راہگیر مشتاق کو کار نے کچل کر جان لے لی

پاکپتن، اوکاڑہ، چیچہ وطنی(سٹی رپورٹر، خبرنگار، نمائندہ دنیا، مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق، 2شدید زخمی ہوگئے ۔ پاکپتن میں دو ٹریفک حادثات کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق ہوئے ، پہلے حادثے میں نواحی گاؤں امیرا آہلوکا کے قریب ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار3افراد میاں بیوی اور ان کا 3 سالہ بیٹا موقع پر دم توڑ گئے ،منچن آباد کا رہائشی  خاندان  ہسپتال سے دوائی لیکر واپس جارہا تھا۔جاں بحق ہونیوالوں میں باپ محمد احمد،ماں یاسمین اور 3سالہ بیٹا عبداللہ شامل ہیں، جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ دوسرا حادثہ عارفوالا میں قبولہ روڈ پر جامعہ اسلامیہ کے قریب ہوا جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے سائیکل سوارکو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان حبیب الرحمٰن موقع پر ہی چل بسا۔اوکاڑہ میں دو ٹریفک حادثوں میں 2 خواتین جاں بحق ،2 افراد شدید زخمی ہوئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بصیرپور بازار کوٹ شیر خاں کے قریب موٹر سائیکل اوور ٹیک کرنے کے دوران اجناس سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 45 سالہ خاتون شمع بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا 14 سالہ بیٹا صائم علی شدید زخمی ہو گیا، دوسرا حادثہ جی ٹی روڈ اڈا گیمبر کے قریب پیش آیا جہاں ایک کنٹینر ٹرالر نے موٹر سائیکل کو عقب سے ٹکر ماردی جس سے موٹر سائیکل سوار خاتون ساجدہ موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئی جبکہ اس کا خاوند کاشف شدید زخمی ہوا۔ریسکیو ٹیموں نے ایک خاتون کی لاش اور دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ دوسری خاتون کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔ادھر چیچہ وطنی نیشنل ہائی وے بائی پاس پر نجی پٹرول پمپ کے قریب سڑک کراس کرتا راہگیر محمد مشتاق تیز رفتار کار کی ٹکر سے موقع پر ہی جان سے گیا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...