بیٹیوں کو محبت سے پالتے ہیں توناکام شادی پران سے منہ موڑنا سمجھ سے بالاتر:فیصل قریشی
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کہا ہے کہ بیٹیوں کو محبت سے پالنے کے بعد ناکام شادی کے نتیجے میں ان سے منہ موڑ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔
فیصل قریشی نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سوچ کے بالکل خلاف ہوں کہ بیٹی کی شادی کے بعد صرف اس کا جنازہ ہی گھر واپس آئے گا، ہم اپنی بیٹیوں کو اتنی محبت اور توجہ سے پالتے ہیں، تو شادی کے بعد ان سے منہ موڑ لینا کیسے ممکن ہے ؟۔جب والدین کو معلوم ہو کہ ان کی بیٹی کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے یا اسے مارا پیٹا جا رہا ہے ، تب بھی وہ کہتے ہیں کہ ہم اسے صرف اس کی لاش کی صورت میں قبول کریں گے ۔ آخر بیٹیوں کو اس حال تک پہنچنے ہی کیوں دیا جائے ؟ ،کیا وہ آپ کی بیٹی نہیں ہے ؟ ،اسے واپس اپنے گھر لے آئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments