نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ،مداحوں کی مبارک باد
لاہور (شوبز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ کی جانب سے بذاتِ خود بچے کی پیدائش کا اعلان نہیں کیا گیا مگر ان کے شوہر کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر جوڑے کے ہاں بیٹے کی آمد سے متعلق بتایا۔
سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے اداکارہ کے شوہر کے دوست نے بتایا کہ میرے پیارے بھائی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر دل کی گہرائیوں سے میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نیلم منیر نے نومبر 2024 میں دبئی میں محمد راشد سے شادی کی تھی، شادی کے بعد انہوں نے ٹی وی ڈراموں سے فاصلہ اختیار کیا اور دبئی منتقل ہوگئیں۔ خبر سامنے آنے کے بعد نیلم منیر کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کیلئے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات دینا شروع کردئیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments