نانا پاٹیکر کی آخری رسومات ادا،غیرفطری موت کا کیس درج

نانا پاٹیکر کی آخری رسومات ادا،غیرفطری موت کا کیس درج

شیطان مرگیا ،تنوشری دتہ کا ردعمل ،تنقید پر اداکارکے خاندان سے تعزیت

پونے (شوبز ڈیسک)بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات پونے میں ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری اعزازکے ساتھ اداکی گئیں جبکہ ان کی غیر فطری موت کا کیس بھی درج کرلیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پونے میں آخری رسومات کے دوران ہزاروں افراد نے شرکت کرکے اپنے پسندیدہ اداکار کو الوداع کہا،حکومتی اور شوبز شخصیات کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔ بھارتی ریاست گوا کی پولیس نے بھارتی شہری تحفظِ انصاف قانون کی دفعہ 194 کے تحت نانا پاٹیکر کی غیر فطری موت کا کیس درج کیا ہے ،پولیس حکام کاکہناہے کہ ہسپتال کی جانب سے پولیس کو رپورٹ دئیے جانے کے بعد کیس درج کیا گیا ہے ۔دوسری طرف نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ کرنے والی اداکارہ تنوشری دتہ نے ان کی موت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیطان مر گیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میرے لئے یہ شیطان کی موت ہے کیونکہ شیطان رک ہی نہیں رہا تھا۔اداکارہ کے ردِعمل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...