چوری و ڈکیتی کی 9وارداتیں ،شہری لاکھوں سے محروم

 چوری و ڈکیتی کی 9وارداتیں ،شہری لاکھوں سے محروم

مصطفی آباد ، نولکھا ، اسلام پورہ سمیت مختلف علاقوں میں 6 راہگیر لُٹ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 9وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے مصطفی آباد میں جمشید سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، نولکھا میں حمید سے 2لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں جعفر سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں اظہر سے 2لاکھ 50 ہزار روپے اورموبائل فون،شفیق آباد میں منصور سے 27 ہزار روپے ،گجر پورہ میں منان سے 15 ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔ دوسری طرف نامعلوم افرا دنے مزنگ سے انیس ،ٹاؤن شپ سے افضل اور ہربنس پورہ سے اقرار کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...