کریتی سینن نے ہر فلم میں مشکل مناظر تلاش کرنے کی وجہ بتا دی
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا ہے کہ فلموں کا انتخاب کرتے وقت میں ایسے مناظر کو خصوصی اہمیت دیتی ہوں جو میرے لیے اداکاری کے اعتبار سے ایک نیا چیلنج ثابت ہوں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہر فلم میں کم از کم ایک ایسا منظر ضرور تلاش کرتی ہوں جسے دیکھ کر مجھے خود بھی یہ سوال کرنا پڑے کہ آیا میں اسے کامیابی سے ادا کر پاؤں گی یا نہیں، ایسے مناظر مجھے اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے اور بطور اداکارہ حدود سے آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments