بین ایفلیک کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ 2بار جعلی قراردیکر بند کردیاگیا
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکار بین ایفلیک نے انکشاف کیا ہے کہ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ 2 مرتبہ بلاک کیا گیا کیونکہ پلیٹ فارم کو شبہ تھا کہ یہ جعلی اکاؤنٹ ہے۔
بین ایفلیک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صرف 6 فالوورز تھے ، جن میں ان کے بچے اور بچوں کے چند دوست شامل تھے ۔ اداکار نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں لوگوں کی ہر بات اور سرگرمی مستقل ریکارڈ کا حصہ نہیں بنتی تھی لیکن اب سوشل میڈیا کے آنے کے بعد مجھے نجی زندگی کی اہمیت کا زیادہ احساس ہوا ہے ، ایک اداکار کے لئے اپنی نجی زندگی کا کچھ حصہ لوگوں کی نظروں سے دور رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔ اُنہوں نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ ان کی بعض تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر میمز کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments