ایک وزیر روز مجھ پر تبصرے کررہا، جواب دیا تو منہ چھپاتا پھرے گا: محسن نقوی

 ایک وزیر روز مجھ پر تبصرے کررہا، جواب دیا تو منہ چھپاتا پھرے گا: محسن نقوی

ڈھائی سال سے موصوف کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں، وہ بزنس مین اتنے ہی برے ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے اربوں روپے کیوں لیتے ہیں؟:صحافیوں سے گفتگو وفاقی وزیر داخلہ کانادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ ،شہریوں کی شکایات دورکرنے کے احکامات ، بزرگ خواتین کے شناختی کارڈز سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

لاہور(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایک وزیر آج کل روز ٹی وی پر آنے کیلئے میرے اوپر تبصرے کررہا ہے ، جس دن میں نے اس وزیر کے خلاف تبصرہ کردیا وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں محسن نقوی نے گزشتہ روز نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ کیاا ور موقع پرہی شہریوں کی شکایات اور مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو میں کہا کہ ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں،جن بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں، وہ بزنس مین پاکستان میں سب سے  زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔

وہ وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدور اور عہدیدار تھے ، وہ بزنس مین اتنے ہی برے ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں روپے کیوں لیتے ہیں؟۔ دوسری طرف لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ نے نادرا سنٹر پیکو روڈ پر تقریباً دو گھنٹے گزارے اور شہریوں کی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ، انہوں نے بزرگ خواتین کے شناختی کارڈز سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔محسن نقوی نے بعض شہریوں کی دستاویزات کی تیاری کا عمل اپنے سامنے مکمل کرایا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے رش کے باوجود شہریوں کے لیے نادرا سنٹر میں کئے گئے اچھے انتظامات کو سراہا اور سنٹر کی انچارج سمیت عملے کو شاباش دی۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شہریوں کی ہر موقع پر مکمل رہنمائی کی جائے تاکہ انہیں بار بار سنٹر آنے کی زحمت نہ اٹھانا پڑے ، عوام کو تیز رفتار اور بہترین خدمات کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...