اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل سے ٹیلیفونک رابطہ

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل سے ٹیلیفونک رابطہ

دونوں رہنماؤں کا تعاون،رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور اس دوران دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور باہمی دلچسپی کے  معاملات میں رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا،گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے کے لیے آر فور (R4)ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ممکنہ انعقاد پر بھی بات ہوئی، فریقین نے سفارتی روابط کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق یہ رابطہ خطے میں جاری پیش رفت اور باہمی تعاون کے فروغ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...