ماں بننے کے بعد زندگی کام کے انداز میں تبدیلی آئی:عالیہ

ماں بننے کے بعد زندگی کام کے انداز میں تبدیلی آئی:عالیہ

ممبئی(آئی این پی )بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ماں بننے کے بعد پیشہ ورانہ زندگی اور فلموں میں کام کرنے کے انداز میں نمایاں تبدیلی آئی ہے ۔

ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے فلموں سے اپنی محبت اور ماں کی ذمے داریوں کے درمیان توازن قائم رکھنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے وہ کام کرنا پسند ہے جس سے مجھے محبت ہے اور ساتھ ہی ان لوگوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے جن سے میں محبت کرتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ماں بننے کے بعد وہ اس حوالے سے زیادہ محتاط ہوگئی ہیں کہ اپنے پیشہ ورانہ منصوبوں کو کتنا وقت دینا ہے ۔ بچی کی پیدائش کے بعد جب میں نے دوبارہ فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تو اسی وقت یہ واضح کردیا تھا کہ مہینے میں مخصوص دنوں سے زیادہ کام نہیں کرسکتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...