تنقید کر کے پیسے کمانے والوں سے مجھے مسئلہ نہیں:سلمان

 تنقید کر کے پیسے کمانے والوں سے مجھے مسئلہ نہیں:سلمان

ممبئی(آئی این پی )بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ مجھے سوشل میڈیا پر مجھ پر تنقید کر کے پیسے کمانے یا فالوورز بڑھانے والوں سے کوئی مسئلہ نہیں۔

اپنی نئی فلم کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے دیکھ رہا ہوں کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ انہیں بھائی کی واپسی کا انتظار ہے ، لیکن وہ یہ بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ گزشتہ پانچ چھ فلموں میں انہیں کیا ہوگیا ہے ،یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ اب مجھ میں پہلے جیسا جوش نہیں رہا اور میں اپنے کام کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔سلمان خان کا کہنا ہے کہ اگر لوگ یہ سب کر کے پیسے کما رہے ہیں اور ان کے فالوورز میں اضافہ ہو رہا ہے تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ جو کرنا ہے کریں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...