تقریب میں اننت امبانی کا شاہ رخ کو خاموش رہنے کا اشارہ
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران اننت امبانی انہیں انگلی ہونٹوں پر رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا میں ہونے والی گلوبل پیس آنرز 2026 کی تقریب میں پیش آیا۔ اس موقع پر اننت امبانی روحانی رہنما سدگرو کے ساتھ سٹیج پر گفتگو کر رہے تھے کہ شاہ رخ خان بھی ان کے قریب آگئے ۔اننت امبانی شاہ رخ خان کی بات درمیان میں روک کر انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کرتے ہیں۔ اس پر شاہ رخ خان کچھ لمحوں کے لیے حیران اور قدرے شرمندہ دکھائی دیتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments