500 کروڑ تو کیا اسکی 10فیصد دولت بھی نہیں:انوپم کھیر

500 کروڑ تو کیا اسکی  10فیصد دولت بھی نہیں:انوپم کھیر

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ان دعووں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے جن میں یہ کہا گیا کہ انکی مجموعی دولت 400 سے 500 کروڑ روپے ہے ۔

 ان اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے 71 سالہ اداکار نے کہا ان کے پاس دعویٰ کی گئی رقم کا 10 فیصد بھی موجود نہیں۔ وہ اس وقت ایک کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں، انہوں نے اپنا گھر اداکارہ عالیہ بھٹ کو فروخت کردیا تھا،صرف اپنی والدہ کے لیے شملہ میں ایک گھر خریدا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...