اداکارہ افشاں خان نے اپنی زندگی کے تکلیف دہ واقعات سے پردہ اٹھا دیا
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ افشاں خان نے اپنی زندگی کے دو انتہائی تکلیف دہ واقعات سے پردہ اٹھایا ہے ۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد فضائیہ میں ملازمت کرتے تھے اور جب وہ تقریباً آٹھ یا نو سال کی تھیں تو ان کے والدین کی علیحدگی ہوگئی تھی۔ ان کے مطابق والدین کی طلاق کا بچوں کی شخصیت پر گہرا اثر پڑتا ہے ۔ اس صورت حال میں بچے اپنا فطری اعتماد کھونے لگتے ہیں اور انہوں نے خود بھی بچپن میں اس کیفیت کو محسوس کیا۔افشاں خان نے بتایا کہ ان کا سب سے چھوٹا بھائی ان سے دس سال کم عمر تھا۔ وہ 13 برس کا تھا جب تیراکی کے دوران ڈوب گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments