سیف اورسوہاکی بہن صبا علی خان کے دماغ میں رسولی اورسرجری کئے جانے کا انکشاف
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارت اداکار سیف علی خان اور اداکارہ سوہا علی خان کی بہن صبا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے 27 سال کی عمر میں دماغی رسولی کی تشخیص ہوئی تھی اورسرجری کی گئی تھی۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے صبا علی خان نے بتایا کہ 2006 میں اچانک بے ہوش ہو گئی تھی، تقریباً 20 سے 25 منٹ بعد مجھے ہوش آیا ۔ ایم آر آئی کے بعد ڈاکٹروں نے میرے دماغ میں ایک غیر معمولی ساخت کی نشاندہی کی اور اسے کولائیڈ سِسٹ قرار دیا،تشخیص کے 6 ماہ بعد سرجری کی گئی جس کے دوران معلوم ہوا کہ مجھے ’’پائلو سائٹک ایسٹروسائٹوما‘‘نامی رسولی بھی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران میں شدید جذباتی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور کبھی کبھار بغیر کسی واضح وجہ کے رونے لگتی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments