اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

 اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

22سالہ لائبہ G-10مرکزکی رہائشی تھی،پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی ایک طالبہ کی تھانہ رمنا کی حدود میں واقع ایک درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے ۔اطلاعات کے مطابق طالبہ کی لاش اتوار بازار کے قریب ٹریفک پولیس کی پرانی چوکی کے ساتھ واقع گرین بیلٹ میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت کی گئی۔طالبہ اسلام آباد G-10 مرکز کے گلستان پلازہ، فلیٹ نمبر 8 کی رہائشی تھی جس کی شناخت لائبہ اعجاز دختر محمد اعجاز کے نام سے ہوئی، مقتولہ کی عمر 22 سال ہے اور غیر شادی شدہ تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...