نوکری دلوانے کاجھانسہ دیکر پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار

 نوکری دلوانے کاجھانسہ دیکر پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار

متاثرہ طلبہ نے اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز کو شکایات کی تھیں

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس ولنٹیئر پروگرام میں شمولیت اور نوکری دلوانے کے نام پر طلبہ سے پیسے وصول کرنے والے ملزم فرحان کو تھانہ نشتر کالونی پولیس نے اپنی شادی کی تقریب سے گرفتار کر لیا۔ملزم فرحان پولیس ولنٹیئر پروگرام میں شامل طلبہ کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر ان سے رقم وصول کرتا تھا۔ متاثرہ طلبہ نے اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز کو شکایات پیش کیں، جس پر خفیہ انکوائری کرائی گئی۔انکوائری میں شکایات درست ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پولیس ولنٹیئر پروگرام طلبہ کو پولیس کے ساتھ رضاکارانہ طور پر منسلک کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے ۔ پروگرام میں شمولیت یا نوکری دلوانے کے نام پر کسی کو رقم نہ دی جائے ۔انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ نوکری یا کسی پروگرام میں شمولیت کے نام پر رقم طلب کرنے والے افراد سے ہوشیار رہیں اور ایسے کسی بھی فراڈ کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...