ساہیوال میں زرعی شعبے اور ایس ایم ایز کیلئے فیصل بیٹھک

ساہیوال میں زرعی شعبے اور ایس ایم ایز کیلئے فیصل بیٹھک

کسانوں کو ادائیگیوں ،تجارتی لین دین میں سہولت کی فراہمی پر زور

ساہیوال(بزنس ڈیسک)فیصل بینک (ایف بی ایل)نے ساہیوال میں فیصل بیٹھک کے عنوان سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیاجس میں ساہیوال، عارف والا، اوکاڑہ اور گردونواح سے زرعی اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) سے وابستہ کاروباری افراد، تاجروں اور متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف بی ایل کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے اسلامی بینکاری کے فروغ، زرعی شعبے اور ایس ایم ایز کے لیے مالی سہولتوں کی فراہمی میں بینک کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مقامی کاروباری طبقے کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بالخصوص کسانوں کو ادائیگیوں اور تجارت سے متعلق لین دین میں سہولت کی فراہمی پر زور دیا۔یوسف حسین نے کہا کہ زراعت اور ایس ایم ایز پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...