پاک، بھارت ہینڈ شیک معاملہ،ایم سی سی بھی بے بس

پاک، بھارت ہینڈ شیک معاملہ،ایم سی سی بھی بے بس

کلب روایت برقرار دیکھنا چاہتا ہے تا ہم پلیئرز کو مجبور نہیں کیا جا سکتا، فریزر

میلبورن (سپورٹس ڈیسک)میلبورن کرکٹ کلب نے پاکستان بھارت ہینڈ شیک کے معاملے پر ہاتھ کھڑے کر دئیے ۔ایم سی سی کے عہدیدار فریزر سٹیورٹ نے پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے ہینڈ شیک کے معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم سی سی ہینڈ شیک کی روایت برقرار دیکھنا چاہتا ہے ، اس پر عمل درآمد کے لیے کھلاڑیوں کو مجبور نہیں کیا جا سکتا۔فریزر سٹیورٹ کا کہنا ہے کہ ہینڈ شیک سے متعلق اوپر سے ہدایات جاری ہوں تو ایم سی سی ان پر کنٹرول نہیں رکھتا، جغرافیائی و سیاسی معاملات کرکٹ سے بالاتر ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسے معاملات پر تبصرہ کرنا میرے دائرہ اختیار میں نہیں، میدان میں کھلاڑیوں کے رویے کو کنٹرول کرنا ہمارے اختیار میں ہے ، کھلاڑی ایک دوسرے ، امپائرز اور کھیل کے قوانین کا احترام کرتے ہیں۔ایم سی سی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ بال ٹیمپرنگ کے لیے سینڈ پیپر کا استعمال کرکٹ قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے ، سینڈ پیپر استعمال کرنے پر سزاؤں کا دیا جانا درست تھا، 8 سال بعد مزید الزامات اور دعوؤں پر تبصرہ کرنا ایم سی سی کا کام نہیں۔فریزر سٹیورٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ میں سینڈ پیپر تنازع پر دونوں جانب مؤقف مضبوط ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...