کارلوس الکاراز نے پہلی بار اے ٹی پی فائنلز ٹائٹل جیت لیا
ٹورین (سپورٹس ڈیسک)سپین کے مایہ ناز ٹینس سٹار اور سات گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح کارلوس الکاراز نے جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون الیگزینڈر زویروف کو شکست دے کر پہلی مرتبہ اے ٹی پی فائنلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ٹورین میں کھیلے گئے فائنل میں الکاراز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے نامور ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 6-7 (7-9) سے ہرایا۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے مسلسل 14ویں فتح حاصل کی اور ویانا اور پیرس کے بعد مسلسل تیسرا ٹائٹل بھی جیت لیا۔23 سالہ کارلوس الکاراز نے دوسرے سیٹ کے ٹائی بریک میں زویروف کے 3 سیٹ پوائنٹس بچا کر کامیابی حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments