ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی ،پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر
سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا ویمن نے 4 رنز سے شکست دیدی
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا ویمن نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔سری لنکا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر140 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا۔سری لنکا کی جانب سے امیشا دلانی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جبکہ وشمی گونارتنے نے 30 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے امِ ہانی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، 141 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی، قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اورابتدائی تین وکٹیں صرف 16 رنز پر گرگئیں۔پاکستان کی جانب سے عمائمہ سہیل نے رنز بنائے جبکہ طوبی حسن نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے ستیہ سندیپانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، امیشا دلانی کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments