پاکستان سپر لیگ ،میچز کا انعقاد پشاور میں بھی کیا جائے گا

 پاکستان سپر لیگ ،میچز کا انعقاد پشاور میں بھی کیا جائے گا

لیگ کو پشاور لانے کا مقصد اس شہر کی کرکٹ کیلئے خدمات کا اعتراف ہے ،نقوی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے باضابطہ طور پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بارہویں ایڈیشن کے میچز کا انعقاد پشاور میں بھی کیا جائے گا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ بھی پشاور ہی میں کھیلا جائے گا، جو پی ایس ایل کی بارہ سالہ تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے کیونکہ اس سے قبل لیگ کے مقابلے کبھی اس شہر میں منعقد نہیں ہوئے ۔ 18 مارچ سے 2 مئی تک شیڈول پی ایس ایل 12 کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پشاور کے شائقینِ کرکٹ نے اس تاریخی لمحے کا طویل انتظار کیا ہے اور لیگ کو پشاور لانے کا بنیادی مقصد اس شہر کی پاکستان کرکٹ کے لیے گراں قدر خدمات کا اعتراف کرنا ہے ، انہیں پورا یقین ہے کہ پشاور کے عوام اس میگا ایونٹ کا خیرمقدم اسی روایتی جوش و خروش اور گرم جوشی سے کریں گے جس کے لیے وہ دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ اس موقع پر سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل 12 میں چھٹے وینیو کے طور پر پشاور کا اضافہ لیگ کی مسلسل ترقی اور توسیع کی جانب ایک انتہائی اہم قدم ثابت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...