سری لنکا کیخلاف شاندار کارکردگی ، ہیسن نئے پلیئرز سے خوش

 سری لنکا کیخلاف شاندار کارکردگی ، ہیسن نئے پلیئرز سے خوش

آئندہ ہوم سیریز میں بھی ایسی پچز تیار کرنیکی کوشش کرینگے جو بیرون ملک کھیلنے میں مددگار ہوں، ٹیسٹ کیلئے اچھے آپشنز موجود رضااللہ کی رفتار، عامر کی سیم موومنٹ، عباس کی لائن و لینتھ اور ثاقب کی سوئنگ مل کر مضبوط بالنگ اٹیک بنتا ہے ، ہیڈ کوچ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے میچ ونرز کی صلاحیت دکھائی، جبکہ سینئر کھلاڑیوں نے بھی ان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ تجربہ کار سری لنکن ٹیم کے خلاف نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی، نوجوانوں نے سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا اور ٹیم کے لیے میچ جتوانے والی پرفارمنس دکھائی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہوم سیریز میں بھی ایسی پچز تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی جو بیرون ملک کھیلنے کی تیاری میں مددگار ہوں، کیونکہ جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سیم اور سوئنگ کرنے والی وکٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے پاکستانی بالنگ اٹیک کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رضااللہ کی رفتار، عامر جمال کی سیم موومنٹ، عباس کی لائن و لینتھ اور ثاقب خان کی سوئنگ مل کر ایک مضبوط بالنگ اٹیک تشکیل دیتے ہیں۔ہیڈ کوچ نے بیٹنگ میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ مائیک ہیسن نے سلمان علی آغا کو ٹیم کا اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد سلیمان، سعد بیگ، سمیر منہاس اور علی شبیر جیسے نوجوان کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کے لیے متعدد اچھے آپشنز موجود ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ابرار احمد اور علی عثمان کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے ، جبکہ ساجد خان بھی ایک اچھے اسپنر ہیں اور بالخصوص لیفٹ ہینڈ بیٹرز کے خلاف مثر بالنگ کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...