انکم اور سیلز ٹیکس نظام کی علیحدگی پر صنعتکاروں کی مخالف
اقدام سے بزنس کمیونٹی ٹیکس نیٹ سے دور نہ ہوجائے ،صدر عبدالہادی
کراچی(بزنس ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے نظام کو الگ کرنے کے فیصلے پر بزنس کمیونٹی میں تشویش پھیل گئی ہے اور انہوں نے مجوزہ اقدام کو کاروباری اداروں پر بھاری مالی بوجھ اور الجھن کا باعث قرار دیا ہے جس سے خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ بزنس کمیونٹی کہیں ٹیکس نیٹ سے دور نہ ہوجائے ۔سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے ایف بی آر کے اس اقدام کو بزنس کمیونٹی کے لیے اضافی بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحات کے نام پر تاجروں کو متعدد دفاتر کے چکر نہیں لگوانے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی بڑھانا حکومت کا حق ہے مگر اس کے ساتھ کاروباری سہولت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اب تاجروں کو ایک ہی نوعیت کے معاملات کے لیے الگ الگ دفاتر سے رجوع کرنا پڑے گا جس سے وقت بھی ضائع ہوگا اور اخراجات بھی بڑھیں گے بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو اس تقسیم کا سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments