رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائر میں 3.54ارب ڈالر کا اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی) زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک 3.54 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
اسٹیٹ بینککے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 23.23 ارب ڈالر تھا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 18.37 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 4.85 ارب ڈالر تھے ۔13 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 26.77 ارب ڈالر ہو گئے ۔ اس دوران اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر کا حجم 21.58 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 5.18 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments