اسٹاک ایکسچینج:91پوائنٹس کی تیزی،6ارب روپے خسارہ

اسٹاک ایکسچینج:91پوائنٹس کی تیزی،6ارب روپے خسارہ

سرمایہ کاروں کی توجہ سیاسی صورتحال پر مرکوز ،انڈیکس177,473 پر بندہوا 496 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار،199 میں اضافہ، 270 کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے باعث دن کے دوران ہونے والے بیشتر اضافے ختم ہوگئے ، تاہم آخری لمحات میں 100 انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور صبح کے اوقات میں خریداری کے رجحان کے باعث انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔ دوپہر کے دوران انڈیکس 178,746.44 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،تاہم سہ پہر کے وقت فروخت کا دباؤ بڑھ گیا اور کاروبار کے آخری لمحات میں شدید مندی کے باعث انڈیکس 177,357.46 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ بعد ازاں آخری لمحات میں معمولی بحالی نے مارکیٹ کو مثبت زون میں بند ہونے میں مدد دی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 91.28 پوائنٹس یا 0.05 فیصد اضافے سے 177,473 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں کی توجہ ملکی سیاسی صورتحال پر مرکوز رہنے سے کاروباری حجم تین نومبر کے بعد کم ترین رہا۔حصص بازار میں 55 کروڑ شیئرز کے سودے ساڑھے 22 ارب روپے میں طے ہوئے ، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 254 ارب روپے ہوگئی ہے ۔مجموعی طور پر 496 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہواجن میں سے 199 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 270 میں کمی اور270میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...