پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم سے بڑی سرمایہ کاری متوقع

پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم سے بڑی سرمایہ کاری متوقع

60سے زائد ممالک کی شرکت، 13 معاہدوں ،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 2026سے ملک میں معدنیات کے شعبے میں بڑی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔ دو روزہ فورم میں 60 سے زائد ممالک کے 10 ہزار سے زیادہ ملکی و غیر ملکی افرادنے شرکت کی جبکہ پاکستانی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ۔ یہ فورم حکومت پاکستان کے زیر اہتمام، ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں منعقد ہوا جبکہ او جی ڈی سی اس کا بانی شراکت دار تھا۔ فورم میں اسٹریٹجک اور تکنیکی کانفرنسز کے علاوہ بین الاقوامی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔وزیراعظم نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے حکومتی تعاون اور سرمایہ کاری کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔فورم کے دوران بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دشتِ کین میں تقریباً 35 کروڑ ٹن تانبے کے ممکنہ ذخائر کی نشاندہی کی گئی۔ ماڑی منرلز نے بھی چاغی میں سونے اور تانبے کی اہم دریافت کا اعلان کیا، جبکہ نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل) نے ضلع چاغی میں کم از کم آٹھ مقامات پر تانبے اور سونے کی معدنیات کی موجودگی کی اطلاع دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...