دہشتگردی اور دراندازی کی ہمیشہ مذمت کی، خیبر پختونخوا کے شہداء ہمارا فخر:ترجمان تحریک انصاف
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اصولی طور پر مینڈیٹ چوروں کو جواب دینا ضروری نہیں لیکن ن لیگ کے رہنما دانیال چودھری نے حقائق سے ہٹ کرجھوٹ کا بازار گرم کیا تو اس پر بولنا ضروری ہے۔
اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کے پی میں ترقیاتی کاموں اور عوام کی فلاح وبہبود پر تنقید بدنیتی پرمبنی ہے ، وفاقی حکومت نے صوبے کے حصے کے جائز فنڈز اور این ایف سی کے تمام وسائل مسلسل روک رکھے ہیں ،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بہادر شہداء صوبائی حکومت کا فخر ہیں، دہشت گردی اور دراندازی کسی بھی سطح پر ہو پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذمت کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments