علی امین گنڈاپور گھر میں نظر بند، متعدد کارکن گرفتار

 علی امین گنڈاپور گھر میں  نظر بند، متعدد کارکن گرفتار

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنرراج کے نفاذ کے بعد سابق وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کو گھر میں نظربند کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق علی امین خان گنڈاپور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی جانب سے اپنے گھر میں نظر بند کر کے رہائشگاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ علاقے میں بھی سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے علی امین خان گنڈاپور نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا ہے کہ پولیس نے گھر میں نظربند کردیا ہے یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے ، ہم ڈرنے والے نہیں، جدوجہد جاری رہے گی۔ادھر پی ٹی آئی پشاور کی کال پر 10سے 15 کارکنوں نے باچا خان چوک پر احتجاج کیا تاہم پولیس نے انہیں فوری منتشر کردیا۔ ضلع صوابی میں پولیس نے پی ٹی آئی کے 59کارکنوں کو گرفتارکر لیا، آج پیر کو صوابی میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہونے والا تھا جو صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذکی وجہ سے نہیں ہو سکے گا۔اطلاعات کے مطابق جہانگیرہ پل، پشاور اسلام آباد موٹر وے پر دریائے سندھ پل اور دیگر مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں تاہم ابھی تک سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...