صدر زرداری کی سپین کے قومی دن پر شاہ فلپ ششم اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپین کے قومی دن پر شاہ فلپ ششم اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپین کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر سپین کے شاہ فلپ ششم کے نام اپنے تہنیتی خط میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سپین کے ساتھ باہمی خیرسگالی اور تعمیری روابط پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے میدان میں بڑھتے ہوئے تعلقات قابل تجدید توانائی، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں ۔صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سپین کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد میں مزید مستحکم ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments