وفاقی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی :نجم سیٹھی

وفاقی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی :نجم سیٹھی

آرٹیکل 245 سارا کچھ معطل کردیتا ہے ، یہ ایک قسم کا مارشل لا ہے لانگ مارچ ختم ہو گیا :پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ ‘‘،گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پختونخوا میں ایمر جنسی اور گورنر راج جتنی دیر چاہے گی اس کو چلائے گی، دوسری طرف صوبائی اسمبلی غیر فعال ہے ،اس کے سارے کام قومی اسمبلی یعنی وفاقی حکومت نے سنبھال لئے ہیں،وفاقی حکومت نے جو اقدام کئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔پروگرام  آج کی بات سیٹھی کیساتھ  میں گفتگو  کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت دونوں کا نفاذ نہ کر تی تو یہ ایک اور چیز نہیں کرسکتی تھی، وہ ہے آرٹیکل 245، یہ سارا کچھ معطل کردیتا ہے یہ جہاں لگتا ہے وہاں ساری رٹ ختم ہوجاتی ہے ،وہاں صرف فوج کی رٹ چلتی ہے اوراس علاقے میں ایک قسم کا مارشل لا ہوتا ہے ،بلوچستان میں 70 کی دہائی میں کافی عرصے تک آرٹیکل 245 لگا رہا،اب بھی یہی اقدام کیا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ آرٹیکل 245 کے تحت کے پی کے میں فوج کو بلایا گیا ہے۔

ایک طرف گورنر رولز دوسری طرف 12 اضلاع میں ایمرجنسی لگ چکی ، تیسری طرف آرٹیکل 245 سارے صوبے میں لگا دیا گیا ہے ، فوج کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا ،اب جہاں ضرورت ہوگی فوج کارروائیاں کرے گی،مولانا فضل الرحمن درمیان میں آئے تھے لیکن اس کا فیصلہ پہلے ہوچکا تھا ، عمران خان کوئی مسئلہ نہیں تھا ،یہ فیصلہ ہوچکا تھا جہاں سے فیصلے ہوتے ہیں،حکومت اور باقی سب کو بتا دیا تھا کہ یہ ہم نے کرنا ہے ، مگر کے پی کے حکومت اور مولانا فوجی آپریشن پر اتفاق نہیں کرتے تھے ،اس وجہ سے بات نہیں بن سکی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ختم ہو گیا ، سہیل آفرید ی کو پتا تھا یہ ہونے جارہا ہے اور وہ سیاسی شہاد ت چاہتے تھے ،آج ان کو مل گئی اور گرفتار بھی ہو گئے ،پی ٹی آئی کی یہ پہلی مس کیلکولیشن نہیں ،عمران خان نے بھی کی تھی جو اب بھگت رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...