جسٹس (ر)خلیل رمدے نے میرٹ کو مقدم رکھا:میاں عامر
موصوف نے منصف کی حیثیت سے ہمیشہ انصاف کے تقاضے پورے کئے :اعظم نذیر تارڑ انکی خدمات لائق تحسین:سول سروسز اکیڈمی میں رمدے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
لاہور(دنیا نیوز)چیئرمین یو سی پی میاں عامر نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے نے ہر موقع پر میرٹ کو مقدم رکھا۔صوبائی دارالحکومت میں سول سروسز اکیڈمی میں جسٹس (ر)خلیل الرحمان رمدے بلاک کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر میاں عامر نے جسٹس (ر)خلیل الرحمان رمدے کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق اور ان کی پیشہ ورانہ و شخصی خوبیوں کا ذکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر)خلیل الرحمان رمدے کے ساتھ ان کا تعلق کئی دہائیوں پر محیط ہے ، انہوں نے ہر موقع پر بہترین رہنمائی کی اور ہمیشہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے فیصلے کیے ۔انہوں نے جسٹس (ر)خلیل الرحمان رمدے کی رہنمائی اور میرٹ پر مبنی فیصلوں کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔جسٹس (ر)خلیل الرحمان رمدے ملک کا روشن حوالہ ہیں جنہوں نے منصف کی حیثیت سے ہمیشہ انصاف کے تقاضے پورے کیے ۔ان کی تعلیمی خدمات لائق تحسین ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments