بولسونارو کو شکست، لولا دا سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب ہوگئے

برازیلیا: (دنیا نیوز) برازیل کے بائیں بازو کے رہنما لوئیز اناسیو لولا دا سلوا صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کر کے چوتھی بار صدر منتخب ہو گئے۔

انتخابی نتائج کے مطابق لولا دا سلوا نے 51.75 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ دائیں بازو کے امیدوار بولسونارو کے حصے میں 48.25 فیصد ووٹ آئے۔

اتوار کو ووٹنگ کے دوران غیر معمولی پیشرفت میں سپریم کورٹ نے سفری اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے باعث پولنگ کا وقت 2 گھنٹے بڑھانے کا حکم دیا، اس فیصلے کے بعد ووٹنگ شام 7 بجے تک جاری رہی۔

لولا دا سلوا اس سے قبل 2003ء سے 2011ء تک دو مرتبہ صدر رہ چکے ہیں اور 2023ء میں تیسری بار اقتدار میں آئے تھے، حالیہ کامیابی کے بعد وہ برازیل کی تاریخ میں چار مرتبہ صدر منتخب ہونے والے پہلے رہنما بن گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...