سینئر ایرانی عہدیدار کی دوحہ سے ایک وفد تہران پہنچنے کی تصدیق

تہران: (دنیا نیوز) قطری نشریاتی ادارے نے سینئر ایرانی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دوحہ سے ایک وفد تہران پہنچا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ یہ دورہ ایران اور قطر کے درمیان معمول کے سفارتی روابط اور تبادلوں کا حصہ ہے۔

اس سے چند گھنٹے قبل خبر رساں ادارے رائٹرز اور قطری اخبار نیو عرب بھی اسی نوعیت کی اطلاعات شائع کر چکے ہیں، تاہم ایران اور قطر کے حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...