ایران نے امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر دیں، ٹرمپ انتظامیہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر انٹیلی جنس اہلکار کے جاری کردہ میمو میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران نے امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس جے کلیٹن کی جانب سے یہ الرٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے کے اوائل میں واشنگٹن نے ایران نواز حوثی فورسز کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر سعودی عرب میں اپنے سفارتی مشن کے عملے میں کمی کی تھی۔

جے کلیٹن نے 23 اکتوبر کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو تحریری پیغام میں لکھا، خاص طور پر مختلف ذرائع سے ہمیں ایسی انٹیلی جنس معلومات موصول ہوئی ہیں کہ ایران نے امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔

جاری الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کے خلاف ایرانیوں کی جانب سے یہ منصوبہ بندی بہت آگے بڑھ چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...