سری لنکا کی بین الاقوامی پانیوں میں امدادی کارروائی، 40 ایرانی ملاحوں کو بچا لیا

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اپنے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں 19 تجارتی بحری جہازوں سے 40 ایرانی ملاحوں کو بچا لیا ہے۔

سری لنکن وزارت خارجہ کے مطابق طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ان ملاحوں کو گالے کی بندرگاہ منتقل کیا گیا اور بعد ازاں ایران روانہ کر دیا گیا، ملاحوں کو طبی امداد کی ضرورت تھی اور ایرانی سفارت خانے نے مدد کی درخواست کی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ ملاح ایسے ٹینکروں کے عملے کے ارکان تھے جو امریکی پابندیوں کی زد میں ہیں، سری لنکا کے ایک سرکاری ذریعے نے بھی بتایا کہ ملک کی بحریہ اور کوسٹ گارڈ انسانی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں میں باقاعدگی سے حصہ لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ مارچ میں بھی سری لنکا نے انسانی بنیادوں پر درجنوں ایرانی ملاحوں کو بچایا تھا، جب ایک ایرانی بحری جہاز حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...