دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ سیاہ منائیں گے

 دنیا بھر میں مقیم کشمیری  آج یومِ سیاہ منائیں گے

اسلام آباد (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ سیاہ منائیں گے تاکہ عالمی برادری کو باورکرایاجاسکے۔۔

 کہ بھارت نے 1947 سے کشمیریوں کی مرضی اور امنگوں کے خلاف ان کی سرزمین پرفوجی قبضہ کر رکھا ہے ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور احتجاجی مظاہرے ہونگے ۔ یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے ۔ آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار منعقد ہوں گے ۔ ان سرگرمیوں کا مقصد عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اس کی ذمہ داریاں یاد دلانا ہے ۔اس موقع پرجاری پیغام میں صدر آصف زرداری نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور تنازع جموں و کشمیر کے منصفانہ، پرامن اور پائیدار حل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں جبکہ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بے پناہ مشکلات، مصائب اور جبر کا سامنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...