پی ٹی آئی نے پختونخوا میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا:امیرمقام

پی ٹی آئی نے پختونخوا میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا:امیرمقام

پشاور (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی نے کوئی کام نہیں کیا، صوبے میں قیام امن وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ہم سب کی ترجیح ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پشاور میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کبھی لانگ مارچ اور کبھی دھرنے میں مصروف رہی،اس نے خیبر پختونخوا میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا، وہ صرف چندے اور قیدی کی رہائی کے نام پر لوٹ مار کر تی رہی۔ 11 اکتوبر کو خیبر پختونخوا میں مجبوری کے تحت آئینی اقدامات کرنا پڑے جس پر صوبے کے عوام نے جشن منایا، عوام جان چکے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہی صوبے کے حالات بدل سکتی ہے ۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور کہا مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اقلیتی برادری کو ہمیشہ عزت دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...