نیب میں حساس معلومات،وہاں پرائیویٹ لوگ کیسے کام کر سکتے ؟ :اسلام آباد ہائیکورٹ

نیب میں حساس معلومات،وہاں پرائیویٹ لوگ کیسے کام کر سکتے ؟ :اسلام آباد ہائیکورٹ

پہلے نیب اپنے ساتھ انصاف کرے گا تو پھر عوام کے ساتھ ہوگا، بلا کر پوچھ لیتے ہیں یہ سب کیوں کر رہے :جسٹس خادم سومرو بچوں کے سوشل میڈیا استعمال ، آن لائن ہراسانی کیس میں حکومت سے رپورٹ طلب، PARCبرطرفی مقدمہ میں فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکور ٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے نیب کے پرائیو یٹ کمپنی سے ملازمین کی خدمات لینے کے معاملہ میں سخت برہمی کااظہار کرتےہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ نیب جیسے اہم ادارے میں پرائیویٹ لوگ بھرتی کیے جا رہے ، نیب کے پاس حساس معلومات ہوتی ہیں پرائیویٹ لوگ کیسے کام کر سکتے ہیں؟ پہلے نیب خود کے ساتھ انصاف کرے گا تو پھر عوام کیساتھ انصاف ہوگا، ایک پرائیویٹ کمپنی سے کنٹریکٹرز کو نیب نے اٹھا لیا۔ ایاز طاہر کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پہلے انہوں نے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا سروسز لیتے رہے ،پھر ریگولرائز نہیں کیا اور پرائیویٹ کمپنی سے کنٹرکٹ پر سروسز لے رہے ہیں۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا نیب کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں کہ یہ سب کچھ کیوں کر رہے ہیں، عدالت نے نیب سے جواب طلب کر کے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال ، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں وفاقی حکومت سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا 2020 کے سوشل میڈیا رولز سے متعلق درخواستیں غیر موثر ہو چکیں جس پر وکیل نے درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے 2021 کے سوشل میڈیا رولز چیلنج کرنے سے متعلق وفاق کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔ مزید برآں جسٹس خادم حسین سومرو نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے 122 ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ نے استدعا کی کہ عدالت پہلے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کرے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...